خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ

بدھ 16 نومبر 2016 11:22

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.88 ڈالر (4.2 فیصد) بڑھ کر 46.31 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے نرخ 1.99 ڈالر اضافے کے ساتھ 45.31 ڈالر فی بیرل رہے۔

متعلقہ عنوان :