اٹلی میں اساتذہ کے ملک گیر مظاہرے

بدھ 16 نومبر 2016 11:22

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اٹلی کے سکول ٹیچرز اور کارکنوں نے حکومت کی کفایت شعاری پر مبنی پالیسی کو تعلیم کے شعبے میں نا انصافی کے مترادف قرار دیتے ہوئے استحکام نام کے اس قانون پر اعتراض کیا اور وسیع مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت اس قسم کی پالیسیاں اپنا کر تعلیم کے معیار کو گھٹا رہی ہے۔ دریں اثنا دارالحکومت روم میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا رخ کر کے اپنی بات کو قانون ساز اداروں تک منتقل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ معذور بچوں کو تعلیم دینے والے ٹیچروں اور یونیورسٹی اساتذہ کو بھی بھرتی کیا جائے اور انہیں بھی وہی حقوق فراہم کئے جائیں جو عام اساتذہ اور پروفیسرز کو حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ملک گیر مظاہرے اٹلی کے سکول یونینز کی درخواست پر کئے گئے جن میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ معاشی کفایت شعاری پر مبنی پالیسیوں کے نتیجے میں اٹلی سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں اوسط درجے اور نچلے طبقے کے شہری پس رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :