سوڈان میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:22:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:06:53 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:06:52 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:06:50 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:02:52 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:02:52 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:02:52 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:02:52 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:02:47 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:02:46 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 11:00:36
پچھلی خبریں - مزید خبریں

سوڈان میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے

خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سوڈان میں جاری مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں کا دائرہ دارالحکومت خرطوم سے لیکر جنوبی دارفر کے علاقے تک پھیل گیا ہے۔ مظاہرین، معاشی کفایت شعاری کی سرکاری پالیسیوں اور اصلاحات کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے۔مظاہروں میں شدت کے پیش نظر پولیس اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہروں کو روکنے لیے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان کی پولیس نے اب تک سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے علاوہ، طلبہ، اساتذہ اورصحافی بھی شامل ہیں۔
16/11/2016 - 11:02:52 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان