امریکا کو پیرس میں طے پانے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کا احترام کرنا چاہیے، اولاند

بدھ 16 نومبر 2016 11:00

رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ امریکا کو عالمی ماحولیاتی معاہدے کا احترام کرنا چاہیے۔ ان کی طرف سے یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امریکی صدر انتخاب کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مراکش میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پیرس میں طے پانے والا معاہدہ قانونی طور پر اور حقیقت میں نا قابل تنسیخ ہے۔ اولانڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کو جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور ضرر رساں گرین ہاؤس گیسز خارج کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اسے اپنی اس ذمہ داری کا احترام کرنا چاہیے جس کا وہ وعدہ کر چکا ہے۔