سونا کینسر کے علاج کے لیئے کار آمد ہو تا ہے : سعودی ماہرین

بدھ 16 نومبر 2016 09:34

سونا کینسر کے علاج کے لیئے کار آمد ہو تا ہے : سعودی ماہرین

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):سعودی ماہرین نے کہا ہے کہ سونے کو پہننے کے علاوہ کینسر کے علاج کے لیے بہترین قرار دیاہے ۔ڈاکٹر سعید الجرودی کا کہناہے کہ سونے کے کمپاؤنڈ کو کینسر کے علاج کے لیئے استعمال کیا جاسکتاہے ،اور مستقبل میں اس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔جرودی نے کہا کہ سونے سے کینسر کے علاج پر تقریباََ20سال سے تحقیق کی جا رہی ہے۔

ہم نے چوہوں پر سونے کے کمپاؤنڈ کے اثرات کا جائز ہ لیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلے مرحلے کے تجربات کر لیے ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔ڈاکٹر کا کہناہے کہ وہ دوائی کے علاوہ سونے کے کمپاؤنڈ کو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔کینسر کی دوائی ایک نقطہ پر جا کر اپنا اثر چھوڑ جاتی ہے لیکن سونے کے کمپاؤنڈ کے علاج سے یہ لمبے عرصے تک پُر اثر ہوتی ہے ۔اس پر ابھی مزید تحقیق کی جارہی ہے ۔ اور مستقبل میں سونے کے کمپاؤنڈ پر تحقیقات کی جائیں گی ۔ امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں کینسر کے علاج کے لیے سونے کو استعمال کیا جا سکتاہے ۔