ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی قسطوں میں شروع

بدھ 16 نومبر 2016 09:25

ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی  قسطوں میں  شروع

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):اگر آپ ٹریفک جرمانے ادا کرنا چاہتے ہیں۔تو اب اس کی قسطیں بھی جمع کروائی جا سکتیں ہیں۔دبئی پولیس نے صارفین کی سہولت کے لیے جرمانوں کی قسطیں جمع کروانے کا پروگرام شروع کر دیاہے ۔قسطوں کی سب سے کم قسط 500درہم رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) نے ابو ظہبی کمرشل بنک سے ایک معاہدہ کیا ہے ۔جس کے تحت ان جرمانوں کی قسطیں ابو ظہبی کمرشل بنکوں کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جا سکیں گی ۔اس کے علاوہ ابو ظہبی کے بنکوں میں موبائل آن لائن بھی جرمانوں کو جمع کروایا جا سکے گا۔