آسمان سے گرنے والی یہ چیز کیا ہے؟ ابھی تک کسی کو کچھ سمجھ نہیں آیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 نومبر 2016 23:49

آسمان سے گرنے والی یہ چیز کیا ہے؟ ابھی تک کسی کو کچھ سمجھ نہیں آیا

آسمان سے گرنے والی ایک چیز کے بارے میں ابھی تک کسی کوکچھ معلوم نہیں ہوا کہ وہ کیا ہے۔ میانمار کے ایک گاؤں ، لون کھین، کے رہائشی کو ماؤنگ ماؤ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کو صبح 6 بچے آسمان سے ایک سیلنڈر نما چیز زمین پر گی، اس کے گرنے کی وجہ سے زمین بھی ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ بھاری توپ خانے کا پھینکا ہوا گولہ ہو سکتا ہے۔
سیلنڈر نما یہ چیز 12 فٹ لمبی اور 5 فٹ چوڑی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ہوائی جہاز کا انجن ہو سکتا ہے مگرماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جہاز کا انجن نہیں بلکہ راکٹ بوسٹر ہے جو خلا میں چھوڑے جانے والے سٹیلائٹ کو لانچ کرنے کے کام آتا ہے۔