سیالکوٹ سمیت صو بہ بھر کے مختلف اضلاع میں چینی کے کارخانوں نے کریشنگ سیزن کا آغاز ہو گیا

منگل 15 نومبر 2016 22:57

سیالکوٹ ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)سیالکوٹ سمیت صو بہ بھر کے مختلف اضلاع میں چینی کے کارخانوں نے کریشنگ سیزن کا آغاز کردیا ہے، کریشنگ سیزن 2016-17؁ء کیلئے حکومت پنجاب نے گنے کی خرید کے نرخ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے، خریداری مراکز پر گنے کی کم از کم قیمت خرید 180 روپے فی 40 کلو گرام جبکہ 450 روپے فی سو کلو گرام مقرر کی ہے، اسی طرح 4500 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے۔