شہروں میں3، دیہی علاقوں میں 4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، میپکوترجمان

منگل 15 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ میپکو میں وزارت پانی وبجلی کے احکامات کی روشنی میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، حکومتی ہدایات کے مطابق شہری علاقوں میں 6کی بجائے 3گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8کی جگہ 4گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاہم جن فیڈرز پر بجلی چوری کی شرح زیادہ اور بلوں کی ادائیگی کم ہے ان پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دوسرے فیڈرز کی نسبت زیادہ ہے ،ترجمان نے کہا کہ میپکو میں کل1165فیڈرز ہیں جن میں سے 20فیصد سے کم لائن لاسز والے 328شہری فیڈرز پر 3گھنٹے اور 486دیہی فیڈرز پر 4گھنٹے، 20سی30فیصد لائن لاسز والے 34شہری فیڈرز پر6گھنٹے اور 81دیہی فیڈرز پر 8گھنٹے، 30سے 40فیصد لائن لاسز والے 19فیڈرز پر 10گھنٹے، 40سی50فیصد لائن لاسز والے 38فیڈرز پر 12گھنٹے، 50سی70فیصد لائن لاسز والے صرف ایک فیڈر پر 16گھنٹے اور 70.1فیصد سے زیادہ نقصان والے ایک فیڈر پر 18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، میپکو ترجمان نے کہا کہ میپکو ہائی لاسز والے پر بھی کاروائی کررہی ہے اور بجلی چوری کیخلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے تاکہ ان فیڈرز کے لائن لاسز کم کرکے ان پر بھی لوڈشیڈنگ کم کی جاسکے ،میپکو نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ فیڈرز کا نقصان کم ہوسکے اور ان کی لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جاسکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :