حکومت پاورسیکٹر میں سرمایہ کاری کررہی ہے،2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، سی ای اومیپکو

منگل 15 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے کہا ہے کہ میپکو قومی مفاد میں بجلی چوروں کیخلاف مہم چلارہی ہے ، بجلی ملک و ایماندار صارفین کا قیمتی اثاثہ اور ہم اس کے رکھوالے ہیں،حکومت پاورسیکٹر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے،2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی اور میپکو اپنے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعداد اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق بڑھائے گی جس سے وولٹیج کی کمی اور اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہوجائیگا ، وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ میپکو ملک کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے اور 54لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات مہیاکررہی ہے ، حکومتی پالیسی کے مطابق جلد ہی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین کی شمسی توانائی کے ذریعے پیداکی گئی اضافی بجلی خریدیں گے ،انہوں نے کہا کہ میپکو میں خراب میٹروں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے ہر خراب میٹر کا ڈیٹاچیک کیاجارہاہے تاکہ اس پر چوری کے شواہد ملیں تو جرمانہ کیاجاسکے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ میپکو میں گھریلو صارفین کی تعداد 48لاکھ48ہزار746 ہے اور رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی چار ماہ میں بجلی چوری کرنیوالے صارفین کو 5کروڑ49لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 53کروڑ66لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 33کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی جبکہ میپکو نے 1102صارفین کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دیں ،انہوں نے بتایا کہ میپکو کے اکتوبر 2015ء میں ماہانہ لائن لاسز 14.4فیصد کے مقابلے میں اکتوبر 2016ء میں 13.7فیصد رہے ،اسی طرح جولائی اوراکتوبر 2015ء میں پروگریسو لاسز 20فیصد رہے تھے جو رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران 0.3فیصد کمی سے 19.7فیصد رہے ،سی ای او نے کہا کہ میپکو 150ارب روپے سالانہ ریکوری کے ساتھ صارفین کی تعداد، نیٹ ورک ، دائرہ کار اور سسٹم کے حوالے سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہے،انہوں نے کہا کہ ملازمین کے دوران ڈیوٹی حادثات میں کمی لانے اور آلات کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سیفٹی کمیٹی بنارہے ہیں جو سیفٹی سے متعلق معمولات کو مانیٹر کرے گی ، انہوں نے کہا کہ میپکو سٹاف محنت کررہاہے جس سے بجلی بلوں پر میٹرریڈنگ پر شائع ہونیوالی تصاویر کی شرح اکتوبر 2016ء میں 95فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ماہ تک مزید وسائل فراہم کرکے تصاویر کی شرح کے 100فیصد اہداف حاصل کرلیں ، اس موقع پر چیف انجینئر کسٹمرسروسز محمود احمد خان، چیف انجینئر پلاننگ سرفرازاحمد خان، چیف انجینئر او اینڈ ایم سرفرازاحمد ہراج، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان، چیف انجینئر آپریشن وکیل نادر ،ڈائریکٹر کمرشل میاں رحمت اللہ،سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی، سٹاف آفیسر کامران ظہور، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی اورڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملتان سرکل علی اکرم بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :