سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ، برسوںکی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ ہوگا،سردار زادہ در محمد ناصر

منگل 15 نومبر 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) صوبائی مشیر اندسٹریزسردار زادہ در محمد ناصر نے کہاہے کہ سی پیک کے عظیم منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہورہاہے ۔ اور اس سے برسوںکی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اس سے بلوچستان میں خوشحالی کا نیا سورج طلو ع ہوا ہے اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سی پیک کے عظیم منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے اور اسے پاکستان کے دشمن قوتوں کے تمام تر سازشوں کے باوجود ممکن بنانے پر ہم وزیر اعظم نوا زشریف ، آرمی چیف سٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے ڈٹ کر تمام تر حالات کا مقابلہ کیا سردار در محمدناصر نے کہاکہ سی پیک کا عظیم منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا بلوچستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

اور مسلم لیگ مزید بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گازمن کرنے کیلئے کام کریگی، ۔انہوںنے کہاکہ عوام مسلم لیگ کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :