وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے اے پی این ایس کے وفد کی ملاقات

جمہوری حکومت میڈیا کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پٴْرعزم ہے،مریم اورنگزیب

منگل 15 نومبر 2016 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت میڈیا کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پٴْرعزم ہے۔ منگل کو اے پی این ایس کے وفدنے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے حکومت لوگوں کے حقوق اور ان کی رائے پر قدغن نہیں لگا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔حکومت میڈیا اور صحافیو ں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی صحافیوں کے تحفظ کیلئے بل لایا جائے گاصحافیوں اور کارکنوں کی تربیت کیلئے حکومت اور میڈیا کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے اے پی این ایس کے وفد نے وزیر مملکت اطلاعات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی مسائل کے حل کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی وزیر مملکت نے جمہوریت کے فروغ کیلئے پرنٹ میڈیا کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :