پشاور ،اسلام آباد،لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 یکارڈ کی گئی،لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

منگل 15 نومبر 2016 22:40

اسلام آباد/ لاہور/ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی،فوری طورپرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پشاور،اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔این این آئی پشاور بیورو کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع اورملاکنڈڈویژن میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ خوف کے باعث گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور،نوشہرہ،دیر،سوات،چترال، مینگورہ ،چارسدہ ،ایبٹ آباد ،ہری پور ،بٹگرام ،مانسہرہ اوردیگر علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ کامرکزہندوکش تھا ،،زلزلہ کے باعث لوگ گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ کے باعث فوری طور پرکسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :