لاہور،لنڈا بازار کے تاجر بھتہ خوروں کے خلاف پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر سراپااحتجاج

منگل 15 نومبر 2016 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) لنڈا بازار کے تاجروں نے بھتہ خوروں کے خلاف پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس بھتہ خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جبکہ پولیس کے مؤقف کے مطابق دوگروپوں کی آپس میں لڑائی ہوئی ہے اور یہ لوگ بھتہ خوری کا رنگ دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :