کوئٹہ، ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کی صدارت میںجے یو آئی کی مجلس عاملہ کااجلاس

جماعتی اموراورسیاسی صورتحال پرغور،اہم فیصلے کئے گئے

منگل 15 نومبر 2016 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کااجلاس ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی کی صدارت میں ہواجس میں جماعتی اموراورسیاسی صورتحال پرغورکیاگیااوراہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق جن یونٹوں کے امیریاجنرل سیکرٹری کاعہدہ خالی ہے ان کے انتخابات کاشیڈول کل جاری کیاجائے گااورپندرہ دن کے اندران کے انتخابات مکمل کئے جائیں گے،سٹی میں جماعت کومزیدفعال بنانے کیلئے مولاناولی محمدترابی اورحافظ سراج الدین پی بی ون کے تمام یونٹوںکادورہ کریں گے اوران کی کارکردگی جائزہ لیں گے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ صدسالہ اجتماع کیلئے تیاریاں مزیدتیزکی جائیں گی،ضلعی خازن مفتی عبدالغفورمدنی تمام یونٹوں کادورہ کریں گے جن کاشیڈول جلدجاری کیاجائے گااوریونٹوںکوبھی ہدایت کی گئی کہ وہ 25نومبرتک صدسالہ ٹوکن کاپیاں ضلعی جماعت کے پاس جمع کریںاجلاس میں جے ٹی آئی ضلع کوئٹہ کی رپورٹ کوتسلی بخش قراردیاگیا اورڈاکٹرسرفرازخان شہیدکونشن کی کامیابی پرضلعی صدرحافظ محمدطاہرزیرے اوران کی پوری کابینہ کومبارکبادپیش کی گئی اجلاس میں مدارس کے حوالے سے ضلعی جماعت کی کاوشوں اوردھرنے کی کامیابی کیلئے یونٹوں،مدارس اورزعماء کونسل کے ارکان کی محنت پرانہیں خراج تحسین پیش کیاگیااجلاس میں گوادرمیں سی پیک منصوبے کی کامیابی پربھی مسرت کااظہارکیاگیااورقائدجمعیت کی کوششوں کولائق تحسین قراردیاگیااجلاس میں کہاگیاکہ 18نومبرجمعہ کوچاربجے حلقہ20شالدرہ میں اہم سیاسی رہنماکی سینکڑوں ساتھیوں جمعیت میں شمولیت کریں گے اس موقع پرشمولیتی جلسہ ہوگاجس سے مولاناولی محمدترابی ودیگرخطاب کریں گے اجلاس میں سابق ناظمین صادق الدین ایڈوکیٹ اورصابرعلی راجپوت کی شمولیت کوسٹی میں مزیدجماعت کی فعالیت کیلئے سنگ میل قراردیاگیااجلاس سے مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی، مولانا محمد سلیم، مولانا بشیر احمد، مولاناحبیب اللہ مینگل،حافظ قدرت اللہ لہڑی،مفتی عبدالغفورمدنی،حاجی محمدحنیف لہڑی،عبدالواسع سحر،حافظ سراج الدین، حاجی نصیب اللہ خان اورحافظ محمدطاہرزیرے نے خطاب کیااورمختلف فیصلوں کی منظوری دی جس کونمائندہ اجلاس میں سرکلرمیں جاری کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :