․ملتان،لاہور ہائی کورٹ کے قیام کے 150 سال مکمل ہونے پر ضلعی عدلیہ کے زیر اہتمام تقریبات اور کھیلوں کے مقابلہ جات کا سلسلہ جاری

منگل 15 نومبر 2016 22:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے قیام کو 150 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ضلعی عدلیہ ملتان کے زیر اہتمام تقریبات اور کھیلوں کے مقابلہ جات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز سپورٹس گرائونڈ ملتان میں کرکٹ اور ٹینس کے میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی عدلیہ ملتان اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے معزز ججز صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کرکٹ میچز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی قیادت میں ملتان کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ سول جج اطہر جاوید کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ قبل ازیں جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ضلعی عدلیہ کی جانب سے ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میںسینئر سول جج خالد اقبال خان اورسول ججز عبدالمنان قریشی سمیت دیگر معزز ججز نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی 150 سو سالہ تقریبات کا سلسلہ 10 دسمبر تک پورے صوبہ میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :