دھابے جی میں چائنہ پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:42:19 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:40:24 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:40:22 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:33:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:33:46 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:33:44 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:31:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:27:40 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:26:25 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:11:10 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:27:39
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

دھابے جی میں چائنہ پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سندھ کے عوام کی خوشحالی کے لئے دھابے جی میں چائنہ پاکستان انڈسٹریل زون (سی پی آئی زیڈ) کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے اورکیٹی بندر کے منصوبے کو بھی ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں چین کے سفیر سن ویڈونگ کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، میر ہزار خان بجارانی، قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، سیکریٹری انرجی آغا واصف اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھابے جی میں چائنہ پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے زمین مختص کر دی گئی ہے، اس زون کے ذریعے چین کے اور دیگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زون کراچی کے بہت نزدیک بھی ہے اور کیٹی بندر کے مجوزہ منصوبے پر سمندر اور سڑکوں کے روٹس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی ٹیم جس کی قیادت سیکریٹری انرجی آغا واصف کر رہے تھے، نے حال ہی میں چائنہ کا دورہ کیا تھا اور ٹرانسپورٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی تھی، انہوں نے وہاں دیگر اجلاسوں میں کیٹی بندر سے متعلق بات کی تھی جس کے بعد اب کیٹی بندر منصوبے کو اجلاس کے منٹس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی پی ای سی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس چائنہ میں آئندہ ماہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کو پہلے سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ کیٹی بندر کی بطور کمرشل پروجیکٹ کے تفصیلی فزیبلٹی

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 22:33:44 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان