چین کے سرکاری میڈیا نے نئے امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اور تجربات کو سراہا

منگل 15 نومبر 2016 22:27

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کے سرکاری میڈیا نے نئے امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اور تجربات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چینی صدر ژی چن پنگ اور منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ اور گفتگو ہوئی تھی جس میں امریکی منتخب صدر نے عالمی امور بارے اپنے خیالات سے چینی صدر کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے چین اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں نئی روح پھونکنے پر اتفاق کیا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اور موقف کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :