چنیوٹ،مخصوص نشستوں پر انتخابات ،ن لیگی آفتاب ہرل کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر شکست ،شاہد نیکوکار کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 22:27

چنیوٹ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل کو میاں شاہد علی نیکو کار نے شکست دیکر ٹیکنو کریٹ کی نشست اپنے نام کر لی، 15مخصوص نشستوں کیلئے 22امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا، تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے ریٹرنگ آفیسر خالد منظور کی زیر نگرانی پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو تین بجے تک جاری رہا ،ٹیکنو کریٹ کی نشست میںکانٹے دار مقابلہ کے بعد میاں شاہد علی نیکوکارہ ایڈووکیٹ نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل صرف 7 ووٹ حاصل کر سکے ، اسی طرح بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشتوں پر الیکشن ٹی ایم اے ہال میں ہوئے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی دو نشستوں پر فاروق گجر اور طغرال خان چڈھر نے 14،14 اور سید ضیغم عباس نے 11ووٹ حاصل کئے جبکہ کسان کی سیٹ پر امیدوار تحصیل صدرمسلم لیگ ن بھوآنہ عاصم کھوکھر سمیت دیگرز نے ایک بھی ووٹ حاصل نہ کیا ،اسی طرح یوتھ کی ایک سیٹ پر تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل 25سید افضل شاہ کے بیٹے سید نبیل حیدر نی22 جبکہ ان کے مدمقابل عثمان بابر لک نی17 ووٹ حاصل کئے، اقلیت کی2سیٹوں پر الیاس مسیح اور جاوید اقبال مسیح بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ خواتین ممبرز کی 9 سیٹوں پر نسیم کوثراور عظمی بی بی نے 6، 6، شمیم بی بی اور زاہدہ بی بی نے 4، 4،انیس بی بی ، نسیم بی بی ، پی ٹی آئی کی حناانور مخدوم، رضیہ بیگم اور زہری بی بی نے 3،3 تین ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔