زرعی یونیورسٹی میں ٹیچنگ اسسٹنٹس کے پیشہ وارانہ اُمور میں بہتری کیلئے منعقد ہونے والی ورکشا پ اختتام پذیر

منگل 15 نومبر 2016 22:25

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)زرعی یونیورسٹی کے مرکز اعلیٰ تعلیم برائے خوراک و زراعت کے زیراہتمام جامعہ کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے نوجوان ٹیچنگ اسسٹنٹس کے پیشہ وارانہ اُمور میں بہتری کیلئے منعقد ہونے والی ورکشا پ اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں پروفیسرڈاکٹر غلام مرتضی سندھو‘ ڈاکٹر محمد جعفر جسکانی‘ پروفیسرڈاکٹر احرار احمد خاں‘ ڈاکٹر عمران ممتاز‘ ڈاکٹر سہیل ساجد‘ ڈاکٹر حماد ندیم طاہر‘ ڈاکٹر محمد یاسین اور ڈاکٹر عائشہ کرن نے شرکاء کو موثر ٹیچنگ کیلئے انفرمیشن ٹیکنالوجی اور دوسرے ڈیجیٹل ٹولز کے موثر استعمال کی تربیت دی۔

اختتامی تقریب میں ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر محمد امجد‘ چیف آف پارٹی کیس پروفیسرڈاکٹر بشیر احمد اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس کی پروفیسرڈاکٹر نینسی ایلن نے ریسورس پرسنز میں یادگاری شیلڈز جبکہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔