ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:40 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:40 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:25:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:23:44 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:23:44
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ساہیوال

ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا

ساہیوال۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ،مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں پولنگ ریٹرننگ آفیسر احمد خاور شہزاد کی نگرانی میں ہوئی۔ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر ون ٹو ون مقابلہ میں عبدالغفار 52ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل امید واراشرف دیول نے 34ووٹ حاصل کئے ، یوتھ کی سیٹ پر علی رضامردانہ 45ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل امیدوار محمدعمران نے 41ووٹ حاصل کئے ، کسان کی تین سیٹوں پر صدیق بلوچ 29‘سلیم سہو 21اور اویس جٹ 14ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

4اقلیتی نشستوں پر آصف گل20 ‘مقصود عالم مان18‘نیامت مسیح 18اور ایچ ڈاکٹر عرفان بھٹی 15ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ خواتین کی 15نشستوں پر نسرین بی بی 6‘عصمہ مقصود ‘روبینہ کوثر ‘ساجدہ بتول ‘سعدیہ منظور ‘شبانہ منظور ‘شہناز کوثر ‘مسرت 5-5ووٹ ‘ آفتاب بیگم ‘روبینہ حمید ‘شمیم اختر ‘عالیہ ‘کنیز فاطمہ ‘اکرم بی بی اورنسرین اعوان نے 4-4ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں ،غیر سرکاری اورغیر حتمی نتا ئج کے مطابق مذکورہ امیدوار کامیاب قراردیئے گئے ہیں ،ٹیکنو کریٹ ‘یوتھ اور کسانوں کی تمام سیٹیں مسلم لیگ ن ‘خواتین کی 12نشستیں مسلم لیگ ن ‘2پاکستان تحریک انصاف اور ایک آزاد امیدوار نے جیتی ہے ۔
15/11/2016 - 22:25:39 :وقت اشاعت