دھابے جی میں چائنا، پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:21:32 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:21:30 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:21:29 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:19:51 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:19:49 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:19:42 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:19:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:19:37 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:18:12 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:18:03 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:18:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

دھابے جی میں چائنا، پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

زون کے ذریعے چین کے اور دیگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جائیگا ، سید مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا انکی حکومت نے پاکستان اور سندھ کے عوام کی خوشحالی کے لئے دھابے جی میں چائنا، پاکستان انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے اورکیٹی بندر کے منصوبے کو بھی ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہائوس میں چین کے سفیر سن ویڈونگ کی سربراہی میں آنے والے ایک چینی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، میر ہزار خان بجارانی ، قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن ، سیکریٹری انرجی آغا واصف اور دیگر شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے دھابے جی میں چائنہ ۔ پاکستان انڈسٹریل زون (CPIZ)کے قیام کے لئے زمین مختص کر دی ہے ۔ اس زون کے ذریعے چین کے اور دیگر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائیگا اور یہ کراچی کے بہت نزدیک بھی ہے اور کیٹی بندر کے مجوزہ منصوبے پر سمندر اور سڑکوں کے روٹس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انکی ٹیم جسکی قیادت سیکریٹری انرجی آغا واصف کر رہے تھے نے حال ہی میں چائنہ کا دورہ کیا تھا اور ایک ٹرانسپورٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی تھی انہوں نے وہاں دیگر اجلاسوں میں کیٹی بندر سے متعلق بات کی تھی جس کے بعد اب کیٹی بندر منصوبے کو اجلاس کے منٹس میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ پروجیکٹ کی تجویز کو اب آفیشل حیثیت حاصل ہو گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی پی ای سی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی(JCC)کا اجلاس چائنہ میں آئندہ ماہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کو پہلے سے ہی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ کیٹی بندر کی بطور کمرشل پروجیکٹ کے تفصیلی فزیبلٹی تیار کر کے وہاں پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس منصوبی پر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 22:19:42 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان