چارسدہ ، مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل ، ملزمان فرارہونے میں کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 22:14

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چارسدہ میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کوقتل کردیا گیا ، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ عمر زئی کے حدود غفور خان کورونہ میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کے دہلیز پر مسماة بسمین زوجہ ربنواز (مرحوم )کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ تنگی کے حدود کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے الطاف الرحمان ولد سیف الرحمان کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :