پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدلے گا، وزیر اعلیٰ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:14:16 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:12:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:12:39 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:12:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:12:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:12:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:12:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:10:33 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:10:33 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:10:33 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:08:32
پچھلی خبریں - مزید خبریں

راولپنڈی

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدلے گا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصوبے کو عدالت میں لے جانا ملک سے غداری ہے ، سی پیک کی تکمیل کیلئے ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا صوبائی مجلس عاملہ ، شورٰی ، ضلعی امراء و نظماء عمومی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف )کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکسان بلکہ خطہ کی تقدیر بدلے گا، وزیر اعلی پرویز خٹک کا سی پیک منصوبہ کو عدالت میں لے جانا ملک سے غداری ہے ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے ان شاء اللہ ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا ۔

وہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ ، مجلس شورٰی اور ضلعی امراء و نظماء عمومی کے مشترکہ اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔امیر پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی زیر صدارت جے یوآئی (ف) کا صوبائی اجلاس جامیہ اسلامیہ راولپنڈی منعقدہوا جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے بھی شرکت کی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکسان بلکہ خطہ کی تقدیر بدلے گا اور اس کے دور رس نتائج برآمدہونگے جو خطہ پر اثر اندازہونگے، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے ان شاء اللہ ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائدجمعیت کی تجویز پر شروع ہونے والا یہ گریٹ منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد خطے کو امریکہ کی معاشی غلامی سے نجات کا سبب بنے گا اور آج جو قوتیں اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوششیں کر ہی ہیں اور یہ ملک و قوم کی محبت میںنہیں دشمنی میں کر رہی ہیں ، بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پرہونے والی دہشت گردی بھی اس عظیم منصوبہ کو سپوتاڑ کرنے کی غیر ملکی سازش ہے جسکو ہم نے ملی اتحاد اور بلند حوصلگی سے ناکام بنانا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کے پی کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے حوالے سے کہا کہ سی پیک منصوبہ کو عدالت میں لیجانے والے ملک سے غداری کر رہے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے اس منصوبہ کو کوئی قوت نقصان نھیں پہنچا سکتی ہم اس منصوبے کا ہر حال میں دفاع کریں گے مولانا عبدالغفور حیدری

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 22:12:38 :وقت اشاعت