میرپور پولیس کے باعث بھینس چوری معمہ ایک ماہ میں بھی حل نہ ہو سکا

منگل 15 نومبر 2016 22:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) میرپور پولیس کی نااہلی کے باعث بھینس چوری معمہ ایک ماہ گذرنے کے باوجود حل نہیں ہو سکا، مبینہ طور پر پولیس رائیڈر کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ 17 اور 18 اکتوبر کی درمیانی رات کو تھانہ میرپور سے متصل باڑہ سے حاجی امان خان کی بھینسیں چوری ہو گئی تھیں جس کی درخواست تھانہ میرپور میں دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے دو دن میں جانور برآمد کرنے کے دعوے تو کئے لیکن وہ دعوے بے سود ثابت ہوئے، اس معاملہ میں جب پتہ براری کی گئی تو چند دن قبل مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی کہ یہ بھینسیں میرپور تھانہ کے قریب سے ایک پولیس رائیڈر اور ایک دوسرا شخص چوری کر کے لے گیا ہے، ان جانوروں کو کچھ روز تک جھنگی دربار کے قریب چھپا کر رکھا گیا اور اس کے بعد ان دو بھینسوں کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کر دیا گیا تھا۔ اس ضمن میں حاجی امان خان نے بتایا کہ پولیس کو بھی اس معاملہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہیں لیکن وہ اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے میں مصروف ہے، پولیس جانوروں کی بازیابی کیلئے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :