پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سرخروہونگے،شیخ قیصر محمود

ْ

منگل 15 نومبر 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) اوورسیز شیخ قیصر محمود نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سرخروہونگے،پانامہ لیکس کا شور مچانے والے توخودآف شور کمپنی کے مالک ہیں،عدالت عظمیٰ سے وزیراعظم میاں اور ان کے خاندان کو مکمل انصاف ملے گا۔ا نہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خواب نہیں اب ایک حقیقت بن گیا ہے،سی پیک اور گوادر بندرگاہ منصوبے مکمل ہونے پر پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا،اس منصوبے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ممدومعاون ثابت ہونگی اور یہ منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔

جاری بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہاکہ اقتصادی راہداری کو ناکا م بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں،یہ حکومت کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے اسے سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھاناچاہیے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ویژن پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے ،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ تبدیلی دھرنوں اورجھوٹے وعدوںس ے نہیں تعمیر وترقی کے کاموں سے آتی ہے، اپوزیشن جماعتوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لئے وہ آئے روزترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے پتلی تماشا شروع کردیتے ہیں مگر عوام نے ترقی مخالف ایجنڈا مسترد کردیا ہے،منفی سیاست کرنے والے آج خود انتشار کاشکار ہیں۔شیخ قیصر محمود نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں آنیوالی تمام تر رکاوٹیں ہمیں مل کر ناکام بناناہونگی، پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی شرافت اور دیانت سے اس ملک کی خدمت جاری رکھے گی،،عوام نے ملک کے استحکام کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے،عمران خان چیختے اور چلاتے رہیں گے لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

شیخ قیصر محمود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں ایک بارپھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔