16مسلمان ممالک کے سفراء کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس میں گلی دستور کا دورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) 16مسلمان ممالک کے سفراء کے وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں گلی دستور کا دورہ کیا اور انہیں پاکستان کی جمہوری اور پارلیمانی تاریخ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور گلی دستور کے قیام کیلئے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اورسینیٹ سیکرٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس قسم کی بریفنگ کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے تاکہ پاکستان کی پارلیمانی و جمہوری تاریخ سے متعلق آگاہی حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :