نوشہرہ،سوریاخیل میں بھائی نے معمولی تکرارپرسگی بہن کوقتل کردیا،ملزم گرفتار
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:25 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:23 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:22 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:20 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:19 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:16 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:01:15 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:58:27 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:58:27 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:58:27 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:58:27
پچھلی خبریں - مزید خبریں

نوشہرہ

نوشہرہ،سوریاخیل میں بھائی نے معمولی تکرارپرسگی بہن کوقتل کردیا،ملزم گرفتار

نوشہرہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء) نوشہرہ کے علاقے سوریا خیل میں بھائی نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے باپ کے سامنے اپنی سگی بہن کو قتل کردیا‘ ملزم الہ قتل سمیت فرار ہوگیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فضل میر ولد مستمر ساکن سوریا خیل نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھاکہ میری اکیس سالہ بیٹی مسماة نازیہ کی اپنے بھائی طاہر خان کے ساتھ کسی بات پر تکرا ر شروع ہوا‘ دونوں میں گالم گلوچ شروع ہوئی میں بیٹے کو اپنے ہم زلف کے گھر لے گیا۔

میری بیٹی نازیہ اس کے پیچھے وہاں پر پہنچ گئی اوراس کو گالیاں دے رہی تھی یہ ان کاروزمرہ کا معمول تھا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرے بیٹے کے پاس پستول ہے‘ میرے بیٹے نے پستول نکال کر میری بیٹی مسمات نازیہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم فرار ہوگیا۔ وجہ عنادزبانی تکرار ہے اکوڑہ خٹک پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
15/11/2016 - 22:01:16 :وقت اشاعت