مردان، خشک سالی کے باعث گندم کی بوائی موخر ہونے سے کاشتکار پریشان

منگل 15 نومبر 2016 21:58

مردان۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)شدید خشک سالی کے باعث گندم کی بوائی موخر ہونے سے کاشتکار پریشان ہوگئے ، محکمہ آبپاشی نے بھی نہروں میں پانی نہیں چھوڑا‘ پیداوار میں کمی آسکتی ہے‘ ان دنوں ملک شدید خشک سالی سے دوچار ہے اور موسم سرما کی بارشوں میں تاخیرنے کاشتکاروں کو پریشانی سے دوچا رکردیاہے‘ بارشیں نہ ہونے اور محکمہ ایریگیشن کی طرف سے نہروں میں پانی نہ چھوڑنے کے باعث گندم کی بوائی میں تاخیر ہورہی ہے‘ اس صورتحال نے کاشتکاروں کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے علاقہ کودینکہ ،بخشالی اور طورو سمیت دیگر علاقوں کے کاشتکاروں کا کہناہے کہ عام طورپر گندم کی بوائی ماہ نومبر تادسمبر ہوتی ہے صوبے کے 60فیصد اراضی کا انحصار بارشوں پر ہے جبکہ باقی ماندہ فصلیں نہروں سے سیراب کی جاتی ہے تاہم امسال محکمہ آبپاشی نے نہروں میں پانی نہیں چھوڑا او رزیادہ تر علاقوں میں وار بندی سے بھی کاشتکار مطمئن نہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ماہرین کا کہناہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایاگیا تو گند م کی فصل کی پیداور میں نمایاں کمی آئے گی جس سے مشکلات پیداہوسکتے ہیں ۔