لدی ہوئی گاڑیوں کی پشاورشہرمیں داخلے پرپابندی

منگل 15 نومبر 2016 21:58

پشاور۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت سامان وغیرہ سے لدی ہوئی ہر قسم کی گاڑیوں اور ٹرکوں کے شہر میں داخلے اور نقل و حرکت پر صبح سات بجے سے شام سات بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ تک نافذالعمل رہیگا۔