پاکستان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، سرتاج عزیز

بھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لیے جاؤں گا کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی درخواست کو حالات کے مطابق دیکھیں گے امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوں گے،میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، بھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لیے جاؤں گا، کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی درخواست کو حالات کے مطابق دیکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کیلئے جاؤں گا، ہارٹ آف ایشیاء افغانستان سے متعلق کثیر القومی کانفرنس ہے، پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرے گا، انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں، پاکستان بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی درخواست کو حالات کے مطابق دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانیے کے لیے ہے، اشتعال انگیزی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں سے رابطے میں ہوں امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوں گے۔

(وقار )