سجاول ، دیہاتیوں اور پولیس میں تصادم میں آٹھ افراد زخمی

منگل 15 نومبر 2016 21:41

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) سجاول کے قریب دیہاتیوں اور پولیس میں تصادم میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ، رپورٹ کے مطابق سجاول جاتی روڈ پر مولوی اوطاق کے قریب بھینسیں چرانے پر جھگڑے میں عبدالرشید ملاح زخمی ہوگیا، مرزو لغاری یوسی میمبر خداڈنوخلیفو کی فریاد پر پولیس پارٹی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہونچی تو ساندانی برادری کے ساتھ تصادم ہوگیا، لاٹھیاں لگنے سے خلیفو خداڈنو، اشرف خلیفو،آفتاب خلیفو،علی ساندانی ،عمر ساندانی، زرینہ ،امینہ اور حنیفاں زخمی ہوگئے ،جن میں سے علی ساندانی اور عمرساندانی کو شدید زخمی حالت میں تعلقہ اسپتال سجاول میں داخل کیاگیاہے ،پولیس نے خداڈنو خلیفہ کی فریاد پر مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاجاسکی ہے ،

متعلقہ عنوان :