چنیوٹ،سیاسی پنڈت بھی ضلعی صدر مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوانے میں بری طرح ناکام

منگل 15 نومبر 2016 21:39

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ضلع چنیوٹ کے سیاسی پنڈت بھی ضلعی صدر مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوانے میں بری طرح ناکام ہو گئے اور ٹیکنو کریٹ کی نشست بچانے کیلئے سیاسی چالبازیاں اور سیاسی نورا کشتی بھی بے سود ثابت ہوئی اور مسلم لیگ ن کے طاقتور محاذ کے سیاسی سپاہی صرف سات ووٹ لے سکے جبکہ مخالف حریف نے 32ووٹوں کی چوٹ کرادی ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل کو میاں شاہد علی نیکو کارہ نے شکست دے کر ٹیکنو کریٹ کی نشست اپنے نام کر لی 15مخصوص نشستوں کیلئے 22امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا س سلسلہ میں چنیوٹ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات گئے تھے تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شروع ہو گئے اور اس میں ریٹرنگ آفیسر خالد منظور کی زیر نگرانی پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو تین بجے تک جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ٹیکنو کریٹ کی نشست میںکانٹے دار مقابلہ کے بعد میاں شاہد علی نیکوکارہ ایڈووکیٹ نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ انکے مخالف پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب احمد ہرل صرف سات ووٹ لینے میں کامیاب ہو سکے ۔بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی اور تحصیل صدر سمیت دیگر حمایتی بری طرح ناکام ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشتوں پر الیکشن ٹی ایم اے ہال میں ہوئے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی دو نشتوں پر فاروق گجر اور طغرال خان چڈھر نے چودہ چودہ جبکہ سید ضیغم عباس نے گیارہ ووٹ حاصل کیے کسان سیٹ پر امیدوار تحصیل صدرمسلم لیگ ن بھوآنہ عاصم کھوکھر سمیت دیگرز نے ایک بھی ووٹ حاصل نہ کیا ۔

یوتھ کی ایک سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین یونین کونسل 25سید افضل شاہ کے بیٹے سید نبیل حیدر نے بائیس جبکہ مدمقابل عثمان بابر لک نے سترہ ووٹ حاصل کیے ٹینکوکریٹ کی ایک سیٹ پر شاہد نیکوکارہ ایڈووکیٹ نے بتیس جبکہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہر آفتاب ہرل نے صرف سات ووٹ حاصل کیے ۔ اقلیت کی دوسیٹوں پر الیاس مسیح اور جاوید اقبال مسیح بلامقابلہ منتخب ہوگئے خواتین ممبرز کی نو سیٹوں پر نسیم کوثراور عظمی بی بی نے چھ، چھ، شمیم بی بی اور زاہدہ بی بی نے چار، چار،انیس بی بی ، نسیم بی بی ، پی ٹی آئی کی حناانور مخدوم، رضیہ بیگم اور زہری بی بی نے تین تین ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی

متعلقہ عنوان :