Live Updates

ٹی ایم اے راول ٹائون راولپنڈی کی 17مخصوص نشستوں پر انتخابات، مسلم لیگ (ن ) کا کلین سویپ

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت کوئی آزادامیدوارکامیاب نہ ہو سکا خواتین کی 10،ٹیکنو کریٹ ،اقلیت کسان/ورکرکی2,2اوریوتھ کی ایک نشست پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا

منگل 15 نومبر 2016 21:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم ای)راول ٹائون راولپنڈی کی مجموعی طور پر17مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن )نے کلین سویپ کر کے تمام نشستوں واضح کامیابی حاصل کر لی جبکہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت کوئی آزادامیدوارکامیاب نہ ہو سکا خواتین کی 10،ٹیکنو کریٹ ،اقلیت کسان/ورکرکی2,2اوریوتھ کی ایک نشست پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا ہے منگل کے روز ٹی ایم اے راول ٹائون میں ہونے والے انتخابات میں یونین کونسلوں کے چیئرمینوں پر مشتمل 46ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ریٹرننگ افسر کے فرائض اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر کے فرائض ڈاکٹر طارق جہانگیر نے ادا کئے غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین کی10نشستوں پر18خواتین کے درمیان مقابلے میں’’ شیر‘‘ کے انتخابی نشان سے حصہ لینے والی روبینہ شفیق، زبیدہ بیگم، ساجدہ اظہر ،سلیقہ بیگم، شازیہ رضوان شاہین اختر،نادیہ کلثوم،محفوظ اختر،نورین کوثر اوریاسمین طاہر ملک 4،4ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں ان کے مد مقابل تحریک انصاف کی لبنیٰ اقبال اور پیپلز پارٹی کی عذرا یونس 3,3ووٹ حاصل کر سکیں اسی طرح آزاد امیدواروں میں شامل عائشہ عمر ،طاہرہ تنویر،طاہرہ مشتاق،عظمیٰ خانم ، غزالہ بی بی اورناہید جاوید کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکیں ٹیکنو کریٹ کی2نشستوں پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلے میں مسلم لیگ ن کے جاوید انور مغل 25اور چوہدری افضل ایڈووکیٹ 19ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شیخ اسد اصغر صرف2ووٹ حاصل کر سکے ،کسان/ورکرکی2نشستوں پر 5امیدواروں کے درمیان مقابلے میں ملک حفیظ اعوان 21ووٹ اور چوہدری خرم رزاق 18ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار راجہ ظفر اقبال ،قاضی طارق محمود اورطارق خان کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے ،اقلیتوں کے لئے مخصوص 2نشستوں پر 4امیدواروں کے درمیان مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رفیق گل اور سیموئیل گل 19,19ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،ان کے مد مقابل سہیل شوکت اور نعمان چوہان ایک بھی ووٹ حاصل نہ کر سکے اسی طرح یوتھ کی ایک نشست پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان ون ٹو ون مقابلے میں مسلم لیگ ن کے سید فیضان علی 40ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انساف کے ذوالقرنین اسحاق صرف6ووٹ حاصل کر سکی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات