لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کا گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،

ملزمان کی گرفتاری کا حکم

منگل 15 نومبر 2016 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول پروفیسر کے اہل خانہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہی