بہاولپور، میگا سیوریج منصوبہ میں 7 کروڑ کا غبن ثابت ہونے پر ٹھیکیدار گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 21:25

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء)2 ارب سے زائد میگا سیوریج منصوبہ میں ابتدائی رپورٹ میں 7 کروڑ کا غبن ثابت ہونے پر ٹھیکیدار گرفتار ،ایکسیئن ،ایس ڈی اوز سمیت 12 ملزمان کوڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن گرفتار کرنے میں ناکام تحقیقات میں مزید کرپشن کے انکشافات کا امکان ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق رحیم یار خان پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے میگااڑھائی ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیوریج منصوبہ میں کرپشن کی شکایت پر وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ کی طرف سے انٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 24/16 مئی کو درج ہوا تھا جس کی تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور فیصل عطاء کے سپرد ہوئی مقدمہ کی ابتدائی رپورٹ جو کہ ٹیکنیکل ٹیم انٹی کرپشن اور تفتیشی آفیسر نے سات کروڑ کا غبن ثابت ہوا اور منصوبہ کی لیبارٹری کی ٹیکنیکل انسپکشن یو نیو رسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی لاہور سے کرائی جائے گی جس سے مذید کرپشن کا امکان ہے ۔

مقدمہ میں ملوث ملزمان جن میں ایکسیئن عباس رضا ،ایس ڈی او امتیاز شفقت ،سب انجینئر عبدالرزاق ،ٹھیکیدا ر ارشاد گھمن ،طارق اے ای او ،وسیم باجوہ سمیت 13 ملزمان ہیں جس میں ٹھیکیدار ارشاد گھمن کو فیصل عطاء نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے