بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،چوہدر ی نثار

بھارت کا جارحانہ رویہ امن کیلئے خطرہ ہے،وزیر داخلہ کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات، دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ

منگل 15 نومبر 2016 21:20

بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،چوہدر ..

اسلام آباد،لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،بھارت کا جارحانہ رویہ امن کیلئے خطرہ ہے‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کے روز لندن میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ نے برطانوی وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستانی عوام اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

اسموقع پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 2017 ء میں پاکستان کے دورے کی منتظر ہیں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کا دورہ پاکستان کثیر الجہتی تعاون میں مدد گار ہوگا۔ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی قومی سلامتی کے مشیرسے بھی ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے انہوںنے کہاکہ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے تین سالوںمیں دہشت گردوں میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :