44ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے مختلف سروس گروپس سے متعلق زیرتربیت افسران کا ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور کا دورہ

منگل 15 نومبر 2016 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) 44ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے مختلف سروس گروپس سے متعلق زیرتربیت افسران نے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور کا دورہ کیا ۔ گروپ کے شرکاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے خوش آمدید کہااور انہیں پاکستان ریلویز میں ہونے والی اصلاحات اورجاری مختلف منصوبوں بالخصوص ساہیوال کول پاورپلانٹ کیلئے بذریعہ ریل کول کی ترسیل ، سی پیک کے حوالے سے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے مکمل آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ریلوے میں ہونے والی ترقی پاکستان ریلوے کے مزدوروں اور محنتی افسران کی شبانہ روز انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انور کی جانب سے شرکاء کو پاکستان ریلویز کی تعارفی شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء نے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انور کی پاکستان ریلویز کیلئے خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میںشرکاء کو ریلوے ہیڈکوارٹرآفس میں کنٹرول آفس،لاہور ریلوے اسٹیشن، مال گودام اور دیگر تنصیبات اور دفاتر کا بھی دورہ کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :