پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے

کے ایس ای100انڈیکس مزید2بالائی حدسے نیچے گر گیا، انڈیکس 42500پوائنٹس سے گھٹ کر42200پوائنٹس کی کم سطح پربندہو ا

منگل 15 نومبر 2016 21:02

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای100انڈیکس مزید2بالائی حدسے نیچے گر گیا اور انڈیکس 42500پوائنٹس سے گھٹ کر42200پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی31ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ،بینکنگ ،ایئر لائن ،توانائی،ٹیلی کام اور اسٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کے دوران انڈیکس 42642پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم فروخت کے دبائو کے سبب بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے سے انڈیکس 42200پوائنٹس کی حد تک گر گیا اور ٹریڈنگ بند ہونے تک مارکیٹ کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا جبکہ سرمایہ کاروں نے سار ا دن محتاط رویہ اپنائے رکھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں233.26پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس42525.93پوائنٹس سے کم ہو کر42292.67پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس139.66پوائنٹس کی کمی سی22797.27پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29157.74پوائنٹس سے گھٹ کر29051.42پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں31ارب35کروڑ13لاکھ54ہزار296روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم85کھرب97ارب45کروڑ2لاکھ25ہزار305روپے سے کم ہوکر85کھرب66ارب9کروڑ88لاکھ71ہزار9روپے رہ گیا۔

منگل کومارکیٹ میں36کروڑ58لاکھ12ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدودرہی جبکہ پیرکے روز55کروڑ43لاکھ4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر408کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی163کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،224میںکمی اور21کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب2کروڑ91لاکھ،پی آئی ای2کروڑ47لاکھ،جاپان پاور1کروڑ83لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی1کروڑ69لاکھ اورسمٹ بینک1کروڑ67لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے فلپس مورس پاک کے بھائومیں77.61روپے اورایکسائیڈپاک کے بھائومیں45.10روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں195.45روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھائومیں63.39روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

متعلقہ عنوان :