بی ای ایف کے اساتذہ دس سال سے دوردراز کے دیہی علاقوں میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں، محمد الیاس

منگل 15 نومبر 2016 20:59

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء)بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن ضلع چاغی کے اساتذہ کے نمائندوں محمد الیاس ،سعد اللہ ،خالد شاہ،عطاء اللہ نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی ای ایف کے اساتذہ گزشتہ دس سال سے دوردراز کے دیہی علاقوں میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں، انتہائی قلیل تنخواہوں میں اپنی فرائض کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ایک عرصے سے ہم مطالبہ کر رہے ہیں ہمیں مستقل کیا جائے اور ان اداروں کو محکمہ تعلیم میں ضم کیا جائے اور جب ہمیں تعنیات کیا گیا اس وقت یہ باور کرایا کہ آپ لوگوں کو جلد مستقل کیا جائے گا مگر بد قسمتی سے بی ای ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اپنی نوکری بچانے کے لیے بلوچستان بھر کے 786ملازمین کے مستقل بنانے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اس وقت ضلع چاغی میں 14 پرائمری اسکولز چل رہے ہیں ہم منیجنگ ڈاریکٹر کی رکاوٹ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہابلوچستا ن بھر کے اساتذہ احتجاج اور تالہ بندی کر رہے ہیں ہم انکی بھر پور حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ہم لوگ دس ہزار روپے قلیل تنخوا میں اپنی فرائض سر انجام دئے رہے ہیں جب تک ہماری مستقلی کے احکامات جاری نہیں ہونگے ہم یہ احتجاج جاری رکھے نگے ۔

(جاری ہے)

جی ٹی اے بی ضلع چاغی کے صدر آغاامیر شاہ نے بھی اس پریس کانفرنس کی مکمل حمایت کر لیا انکا کہنا تھا ہم مکمل طور پر انکے ساتھ ہیں کسی بھی اساتزہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہمیں فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔تاکہ ہم اپنی فرائض کو بخوبی سر انجام دئیے سکے ۔