یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن میں کرپشن کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ کیا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی

منگل 15 نومبر 2016 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن میں کرپشن کرنیوالوں کے خلاف گھیراتنگ کیا جا رہا ہے اور ماضی میں کرپشن میں ملوث عناصر کا محکمے سے خاتمہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا سکیں یوٹیلٹی سٹور کے معیار کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے کونے کونے میں اس کی مزید شاخیں پھیلائی جائیں گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے رہنماء نورالحق یوسفزئی سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے کہی غلام مرتضیٰ خان جتوئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ سنجیدہ کوششوں اور صلاحیتو کو بروئے کار لا تے ہوئے مختلف محکموں کی طرح یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اس کیلئے کارپوریشن میں ماضی میں کرپشن میں ملوث اور اس کی کارکردگی کو متاثر کر نیوالوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ لو گوں کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم کی جا سکے اس کیلئے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے کونے کونے میں یوٹیلٹی سٹور کی مزید شاخیں قائم کرینگے جس سے صوبے کے لو گوں کو معیاری اور سستے داموں اشیاء کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کارپوریشن میں کرپشن کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی اور تمام سٹوروں پر سامان کی وافرمقدار میں فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے اور شارٹیج میں ملوث عناصر کے عزائم کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔