اقبال کافلسفہ خودی، جذبہ خوداری، غیرت مندی اور اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا نام ہے، ثریا اقبال

منگل 15 نومبر 2016 20:45

اقبال کافلسفہ خودی، جذبہ خوداری، غیرت مندی اور اپنی دنیا آپ پیدا کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ ویمن کراچی کی صدر ثریا اقبال نے کہا ہے کہ اقبال کے فلسفہ حیات میں تصور خودی کو بنیادی اور مرکزی مقام حاصل ہے،اقبال کے نزدیک خودی، جذبہ خوداری، غیرت مندی اور اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کے لئے کائنات کی قوتوں کے ساتھ برسر پیکار رہنے کا نام ہے۔ فلسفہ خودی میں خود بینی اور خدا بینی دونوں لازم و ملزوم ہیں، کیونکہ خود بینی خدا کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔

قرآن و سنة مرکز میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ثریا اقبال کا کہنا تھا کہ اقبال کے فلسفہ خودی کی رو سے خودی کی تربیت کی تین منازل ہیں یعنی اطاعت ضبط نفس اور نیابت الٰہی۔ ان میں سے اطاعت میں فرائض کی ادائیگی اور شریعت الٰہیہ کی عملی تائید نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

ضبط نفس سے مراد نفسانی خواہشات پر قابو پانا ہے جبکہ نہایت الٰہی تخلیق انسانی کا سب سے اعلیٰ مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال نے دلائل سے ثابت کیا کہ درجہ کمال تک پہنچنے کے لئے فرد کو ایک ملت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ملت میں فرد کی انفرادیت ختم نہیں ہوتی، بلکہ اس کی حیثیت پہلے سے زیادہ مضبوط اور نمایاں ہو جاتی ہے۔ ملت اسلامیہ کی بنیادیں قرآنی تعلیمات پر استوار ہوتی ہیں۔ یہ ملت توحید و رسالت، تقلید اور اجتہاد کے اصولوں پر عمل کر کے خود کو دوسروں سے ممتاز کر لیتی ہے موجودہ دور میں ملت اسلامیہ ہی انفرادی اور اجتماعی خودی کی تربیت کا بہترین نظام عمل پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :