مشرف کی وطن واپسی اور سیاست میں انٹری کا دن سیاستدانوں کا آخری دن ہونا چاہیے۔ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے کہ جس شخص نے ملک کو تباہ کیا، وہی شخص آکر ملکی سیاست میں حصہ لے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی
میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 19:39
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی اور سیاست میں انٹری کا دن سیاستدانوں کا آخری دن ہونا چاہیے۔لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جس شخص نے ملک کا آئین پامال کیا، جس شخص نے ڈو مور پر لبیک کہا جس نے عدلیہ کو معطل کیا اور جس پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہو، اس شخص کے ملک واپس آنے اور سیاست میں حصہ لینے پر ہم سب سیاستدانوں کا وہ آخری دن ہونا چاہیے۔
پرویز مشرف کی وطن واپسی اور ملکی سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے شرم کا مقام ہے کہ جس شخص نے ملک کو تباہ کیا، وہی شخص آکر ملکی سیاست میں حصہ لے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو دی گئی خود مختاری پر مکمل طور پر نافذالعمل نہیں کیا جارہا ہے، جس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جو قوتیں صوبوں کی خود مختاری کی مخالف ہیں، انہیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ صوبوں کی خود مختاری پر قدغن لگانا نہایت ہی خطرناک ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں رضا ربانی نے کہا کہ اگر ملک کے تمام ادارے اپنا کام کرتے رہیں، پارلیمنٹ کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے اور آئین پر من و عن عمل کیا جائے تو تمام ادارے آئین کے اندر رہ کر اپنا کام کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں چار یا پانچ بار جمہوری عمل کو ختم کرکے آئین کو پامال کیا گیا جس سے جمہوریت کمزور ہوئی، جبکہ جمہوریت کوئی لائٹ سوئچ نہیں ہے جس کو آپ کھولیں تو جمہوری عمل شروع ہوجائے گا۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری نظام میں خامیاں ضرور ہوں گی، مگر جب تک سسٹم نہیں چلے گا تب تک بہتری نہیں آئی گی اور نہ ہی آئین کی حکمرانی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.