ظلم کے نظام کے خاتمے اوردین فطرت پرعمل کئے بغیردنیا کو امن اورانسانیت کو سکھ وچین نہیں مل سکتا،قرآن سب سے بڑی انقلابی کتاب ہے جوکہ ایمان والوں کو صراط مستقیم کی راہ اورپھر دنیا وآخرت کی کامیابی کی خوشخبری سناتا ہے

جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار کا خواتین کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 20:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کے خاتمے اوردین فطرت پرعمل کئے بغیردنیا کو امن اورانسانیت کو سکھ وچین نہیں مل سکتا،قرآن سب سے بڑی انقلابی کتاب ہے جوکہ ایمان والوں کو صراط مستقیم کی راہ اورپھر دنیا وآخرت کی کامیابی کی خوشخبری سناتا ہے۔

جماعت اسلامی سندھ کا کراچی میں سندھ ورکرزکنونشن میں باب الاسلام سندھ سے خواتین بھی انشاء اللہ بھرپورشرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال جیکب آباد میں منعقدہ خواتین کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیتی اجتماع میں جیکب آباد،رانجھاپور،گوٹھ حاصل ٹالانی اورحلقہ نوازوجاگیر سے بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی ذمہ داران عائشہ ودود،عطیہ لاکھانی،عائشہ ظہر اورقائم مقام ضلعی ناظمہ نجمہ سومرو نے بھی خطا ب کیا۔ عطیہ نثار نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے جن لوگوں نے اس انقلابی کتاب قرآن کو اپنی زندگی کا دستور بنایا وہ روم وفارس کے فاتح بن گئے مگر جس نے بھی اس انقلابی کتاب کے پیغام سے منہ موڑا ذلت ورسوائی ان کا مقدر بن گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ قرآن تم کو قیامت کا منظرپیش کررہاہے جب تمہارے نامہ اعمال خود تم سے پرہائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :