Live Updates

پانامہ لیکس پروزیراعظم کا بچنا ناممکن ہے اور تحریک انصاف ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی‘صمصام بخاری

بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ کرنے کی غلطی کی تو اسے نشان عبرت بنادیا جائے گا‘سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

منگل 15 نومبر 2016 20:31

پانامہ لیکس پروزیراعظم کا بچنا ناممکن ہے اور تحریک انصاف ان کو عوام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز رہے اوراگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ کرنے کی غلطی کی تو اسے نشان عبرت بنادیا جائے گا، کشمیری عوام پر انڈیا آرمی کے ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں شروع کررکھی ہیں اور پاکستانی افواج کے جوانوں اورشہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پاک فوج دشمن کی ہر حرکت پر نظررکھے ہوئے ہے اوروطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، بھارت پاکستان کے صبرکو نہ آزمائے اورلائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور جارحیت کا سلسلہ فوری بند کردے ۔

انہوں نے (ن) لیگ کے درباریوں سے مخاطب ہو کر کہاکہ وہ قوم کوگمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں ، پانامہ لیکس پروزیراعظم کا بچنا ناممکن ہے اور تحریک انصاف ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے درباری سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہوکر اپنی نوکریوں کو بچانے کے لئے تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مارکرنے والے ضرور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوںگے اور عوام کے سامنے ان کے بھیانک چہرے بے نقاب ہو کررہیںگے۔

مو دی کو اگر یہ گھمنڈ ہے کہ نواز شریف کے انڈیا میں کاروبارہیں اس لیے پاکستان پر حملہ کی صور ت میں کسی مذاہمت کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا تو یہ اس کی سب سے بڑی بھول ہے پاکستان کی طر ف میلی آ نکھ سے دیکھنے والے مو دی ہو یا نواز شریف قوم ان کے سامنے سیسہ پائی دیوار ثا بت ہو گی مو دی جنگ کی غلطی کر کے پور ے خطے کے امن کو چیلنج کر نا چاہتاہے تو مو دی یاد رکھے کہ انڈیا محفو ظ نہیں رہے گا پاکستان کی بہا در افو اج اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گی مو دی یاد رکھے وہ ان لو گو ں کو للکارنا چاہتاہے جو شہا د ت کو شہد سے میٹھا سمجھتے ہیں مو دی کے فوجی پاکستانی فوج کے سامنے کرنے کی بجائے خو د کشیاں کر تے پھر تے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات