وزیرداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات ،ْوزیراعظم ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 15/11/2016 - 22:03:22 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 20:25:15 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 21:23:47 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 20:41:32 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:34:02 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 20:11:38 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:47:25 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 19:32:18 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 18:49:00 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 18:33:28 وقت اشاعت: 15/11/2016 - 18:33:27
پچھلی خبریں - مزید خبریں

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات ،ْوزیراعظم کی تھریسہ مے کی آمد

2017کے پہلے حصے میں پاکستان کا دورہ کروں گی ،ْ برطانوی وزیر اعظم کی پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار , پاکستان بھارت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو شہید کئے جانے پر بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے ،ْ عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی پر توجہ دے ،ْ وزیر داخلہ , ،ْ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے عفریت کو اپنی سرزمین سے مٹانے کیلئے پر عزم ہیں ،ْ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،ْبین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے ،ْچوہدری نثار علی خان , حکومت برطانیہ پاکستانی عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور پاک برطانیہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی ،ْ برطانیہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بغیر کسی اشتعال بھارت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو شہید کئے جانے پر بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے ،ْ عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی پر توجہ دے ،ْ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے عفریت کو اپنی سرزمین سے مٹانے کیلئے پر عزم ہیں ،ْ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،ْبین الاقوامی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے جبکہ برطانیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ پاکستانی عوام کی سماجی و معاشی ترقی اور پاک برطانیہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔

منگل کو10ڈائو ننگ سٹریٹ لندن میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کی ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم تھریسہ مے کی آمد ہوئی جس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا برطانوی وزیرِاعظم تھریسہ مے نے کہا کہ وہ 2017کے پہلے حصے میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرِاعظم تھریسہ مے کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اوراس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورِ اقتدارمیں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھریسہ مے کے دورہ پاکستان سے مختلف سطحوں پر جاری پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائی جانے والی حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم تھریسہ مے کا دورہ بہت اہم، موزوں اور بر وقت ہوگا اور اس سے دو طرفہ اور کثیر الاطراف تعاون اور کوآرڈینیشن کو مزید فروغ ملے گا۔

برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کے دوران وزیرِداخلہ نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری اور خصوصاً دوست ممالک خطے میںبھارتی ہٹ دھرمی پر توجہ دیں اور اپنے ردعمل کا اظہار دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا استبدادانہ اور جارحانہ رویہ خطے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/11/2016 - 20:11:38 :وقت اشاعت