پائیدارڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ثقافتی میلہ کااہتمام

منگل 15 نومبر 2016 20:03

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پائیدارڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ثقافتی میلہ کااہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شجاعباد راناشاہ زیب نون تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی سرگرمیاں معاشرے میں لوگوں کوآپس میں میل جول کاباعث بنتی ہیں اورمثبت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتاہے ۔آج ہمیں اس قسم کے ثقافتی پروگرامز کی اشدضروت ہے ۔میلہ میں آرگنائزیشن کی جانب سے ملک اشرف ،اقبال بھٹہ ،کاشف بخاری ،سیدعون شاہ سمیت راناافتخار احمدنون ،سعیدبودلہ ،اسلم بودلہ ،سرفرازبودلہ نے بھی شرکت کی۔میلے میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ بھی کیا۔