خضدار ،لیویز فورس کی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

منشیات سیب کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی، دو افراد کو گرفتار کرکے ایک گاڑی قبضے میں لے لیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 19:53

خضدار ،لیویز فورس کی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) خضدار لیویز فورس کی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،منشیات سیب کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی ، دو افراد کو گرفتار کرکے ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق خضدار پولیس نے قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے آٹھ من سے زائد چرس برآمد کرلی ، منشیات کراچی سمنگلنگ کیا جارہاتھا، اس دوران گاڑی کو قبضے میں لیکر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے لیویز تحصیل تھانہ خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہ یہ لیویز فورس کے جوانوں کی کار کردگی کی اعلیٰ مثال ہے کہ انہوںنے منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ہے ۔ یہ پہلی بار نہیں ہورہاہے اس سے پہلے بھی لیوز فورس کے جوانوں نے بہتر کار کردگی کا مظاہر کرتے ہوئے سمگلنگ کو ناکام بنا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم یہ عہد کرچکے ہیں کہ اپنے ڈسٹرکٹ کے حدود سے منشیات سمگلنگ کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دیں گے لیوز فورس اس حوالے سے خصوصی طور پر سمگلرز پر نظر رکھی ہوئی ہے اور منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا رہی ہے ۔ جن لیویز فورس کے اہلکاروں نے سمگلنگ کو ناکام بنایا ہے ان کو نہ صرف انعام سے نوازا جائیگا بلکہ انہیں ترقی بھی دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :