طیب اردوان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئے گی ،ْترک سفیر

منگل 15 نومبر 2016 19:43

طیب اردوان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئے گی ،ْترک سفیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)ترک سفیر صادق بابر نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئے گی۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئے گی۔

اپنے آباؤ اجداد کی پیروی کرتے ہوئے دونوں ممالک کو قریب لا رہے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف سے ملاقات کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ مقامی سیاست کے بارے بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ترکی کے ڈرامے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان انتہائی خوبصورت ہے اور ترک سیاحوں کا پاکستان آنے کا مشورہ دیتا ہوں۔