آصفہ بھٹوزرداری اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی جہانگیر بدر مرحوم کے گھر آمد
اہلخانہ سے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت‘مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آصفہ بھٹو تمام پارٹی کارکنان کو جہانگیر بدر کے بچھڑ نے کا بہت دکھ ہے‘ہم پی ٹی آئی کے کسی ڈرامے اور احتجاج میں ان کا حصہ نہیں بنے‘سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں یوم تشکر کس بات کا منایا ،مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 19:43
(جاری ہے)
انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔
بعدازاں جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات پر تمام کارکنان غمزدہ ہیں اور انہیں پنجاب کے لیڈر کے بچھڑ جانے کا بہت دکھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید کے راستے پر چلنا شروع کر دیا ہے اور پی پی پی عوام دوست اور وطن پرست پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس وقت پی ٹی آئی ریلی نکال رہی تھی اور دھرنے دے رہی تھی اس وقت کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ پی پی پی کہاں ہے مگر ہم کسی بھی ڈرامہ یا احتجاج کا حصہ نہیں بنے، اسلام آباد کا ڈرامہ بھی بند ہو گیا ہے جبکہ اسلام آباد کو بند کرنیوالی تمام باتیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں یوم تشکر کس بات کا منایا ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سوال پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے مگر بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے جوانوں کو شہید کیا،بھارت نے کبھی بھی پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھایا۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.